ٹرمپ نے اہلیہ ملانیا کے ہمراہ پام بیچ میں ووٹ کاسٹ کر لیا
ٹرمپ کا ووٹ کاسٹ کرنا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا کے ہمراہ پام بیچ میں ووٹ کاسٹ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ فیلوشپ پروگرام کے وفد کا دورہ پاکستان، تحفیف اسلحہ پربریفنگ دی
امریکی تاریخ کا اہم دن
ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کا دن امریکی تاریخ کا سب سے اہم دن ہوگا، ووٹرز کا جوش و خروش عروج پر ہے، لوگ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
ووٹ ڈالنے کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اپنا ووٹ ڈالنے میں وقت لگے، چاہے جتنا بھی وقت لگے، لیکن قطار میں کھڑے رہیں۔ میرے خیال میں میری انتخابی مہم بہترین رہی ہے، اور ووٹ گننے کے لیے 2 سے 3 دن لگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
قانونی تارکین وطن کی حمایت
صدارتی امیدوار نے مزید کہا کہ جو بھی ہمارے ملک میں قانونی طور پر آنا چاہتا ہے، اس کا خیرمقدم ہے۔ میں صرف غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ہوں۔ لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بہتر مستقبل کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔