امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ لے لئے

امریکی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر کے انتخاب کیلئے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بعض ریاستوں میں ابھی بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار بولنگ شو، ملتان سلطانز صرف 89 رنز پر ڈھیر
پانسہ پلٹنے والی ریاستیں
پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو، الینوائے، میری لینڈ اور پینسلوینیا شامل ہیں جہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، خواتین قیادت کا قابل فخر لمحہ
ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے نتائج
اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 166 اور ڈیموکریٹس 117 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ سینیٹ میں ری پبلکن کی 48 اور ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سائیکلسٹ، باڈی بلڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا
پولنگ کے اوقات
امریکا میں پولنگ مکمل ہونے کے اوقات مختلف ریاستوں میں الگ الگ ہیں، 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا اختتام مختلف وقت پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کی قومی گرڈ پر منتقلی سے گیس کمپنیوں کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان ہو گا؟ سٹڈی رپورٹ میں حیران کن انکشاف
ووٹوں کی تعداد اور ضروریات
امریکا کی دیگر ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جس میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی نشستیں
آج ہونے والے انتخابات میں ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان کو منتخب کریں گے، اور ایوان نمائندگان پر کنٹرول کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں۔ امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہوگا، اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں جب کہ 11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا
اہم ریاستوں کا کردار
آج ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 7 ریاستوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور یہ نئے امریکی صدر کے انتخاب میں اہم ہوں گی۔ اہم ریاستوں میں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں۔
پولنگ کے اختتام کے اوقات
امریکا میں 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے جاری پولنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے انڈیانا اور کینٹکی میں ختم ہوا جبکہ ریاست ہوائی، الاسکا اور کئی مغربی ریاستوں میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہوگی۔ اس کے علاوہ جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان ختم ہو گا۔
مشی گن، پنسلوینیا اور وسکونسن میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان پولنگ ختم ہوگی جبکہ آخری بار الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ کا وقت ختم ہوگا۔