کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

کاملا ہیرس کا خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کی تفصیلات

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں کاملا ہیرس کی ٹیم نے الیکشن ہیڈکوارٹرز میں جمع ہونے والے ڈیموکریٹس کو کاملا ہیرس کے فیصلے سے آگاہ کردیا کہ وہ حامیوں سے خطاب نہیں کریں گی۔ اسی پر وہاں جمع ہونے والے شرکا واپس لوٹ گئے، کاملا ہیرس کے حامی ان کا خطاب سننے کے لئے واشنگٹن کی ہووارڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے۔

تاریخی حیثیت

کاملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں، جنہیں صدر جو بائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد انہیں صدارتی عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ کاملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سیاسی کیریئر کا آغاز

کاملا ہیرس نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز المیڈا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے کیا اور 2003 میں وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی بنیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...