بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے سیکیورٹی انتظامات، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اور سیکرٹری داخلہ ننکانہ صاحب پہنچ گئے

بابا گرو نانک دیو جی کا 555واں جنم دن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ سے زائد بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف
ترتیبات کا معائنہ
صوبائی وزیر اقلیتی امور نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ہمراہ گردوارہ جنم استھان میں سکھ یاتریوں کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر اور گردوارہ کے داخلی خارجی راستوں اور اہم مقامات پر جا کر ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے باعث پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10روز کیلئے بند
انتظامات کی بریفنگ
ڈی سی آفس کنٹرول روم میں ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او سید ندیم عباس نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
سیکیورٹی انتظامات
بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے انتظامات اور سیکیورٹی کیلئے 3200 سیکیورٹی اہلکار اور 1800 سول انتظامیہ کے افسران و عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی سی تسلیم اختر راؤ، ڈی پی او سید ندیم عباس اور سکیورٹی اداروں کے نمائندگان بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔