امیتابھ نہ شاہ رخ، بالی وڈ میں سب سے پہلے رولز رائس کس کے پاس تھی؟

رولز رائس: ایک لگژری گاڑی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رولز رائس کا شمار لگژری اور مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے 12 شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی، قوم سلام پیش کرتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
بالی ووڈ کی پہلی رولز رائس مالک
لیکن بالی وڈ میں یہ گاڑی سب سے پہلے مشہور زمانہ اداکارہ نادرا کے پاس رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی وڈ میں سب سے پہلے رولز رائس گاڑی نہ ہی امیتابھ بچن اور نہ ہی شاہ رخ خان کے پاس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ
اداکارہ نادرا کی کامیابی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادرا نے 1950 سے 1960 کی دہائی تک بالی وڈ پر راج کیا اور انہوں نے یہ مہنگی گاڑی بھی 1960 کی دہائی میں خریدی تھی۔ نادرا نے 11 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے 1952 میں محبوب خان کی فلم سے شہرت حاصل کی۔
کامیاب فلمیں اور معاوضہ
ان کی دیگر مشہور فلموں میں شری 420 اور دل اپنا اور پریت پرائی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دور میں اداکار نادرا کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا، حالانکہ وہ اکثر دوسری لیڈ کا کردار ادا کرتی تھیں۔