وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، گارڈ آف آنر پیش، یادگار شہداءپر حاضری

وزیر اعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان دورہ
گلگت بلتستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) - وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت سرگرم عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن، یو اے ای کے میڈیا کوآرڈینیٹر شہزاد احمد بٹ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب
روایتی استقبال
گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے کے دوران، سیکرٹریٹ پہنچنے پر وزیر اعظم کو روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کیے۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا میموریل ڈے پر پیغام، سابق صدر بائیڈن اور انتظامیہ پر خوب غصہ نکالا
امن کے قیام کی کوششیں
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے گلگت بلتستان سکاوٹس کے نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟
اہم ملاقاتیں
ادھر، وزیر اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کے امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا کارندہ مردان سے گرفتار
معاشی استحکام پر خراج تحسین
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
تحفے کے طور پر روایتی چغہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو روایتی چغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔