سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان کی میڈیا سے گفتگو
علی محمد خان کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئے گا، سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی دوڑ میں کون آگے ہے؟
قوم کے ہیروز کے ساتھ سلوک
انہوں نے سوال کیا کہ کیا قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہیں؟ قوم کے لیڈر نے ہمیشہ کہا کہ ملک میرا، فوج بھی میری اور ادارے بھی میرے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے جو ہماری خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے؟ اگر آپ یہ نہیں کر رہے کوئی اور کر رہا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ میاں بیوی کو بیٹے کی گھر میں موجود لاش کا چار دن تک پتہ نہ چل سکا
مشکلات اور امید
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب آپ حق کے راستے پر ہوتے ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ہمیں دنیا کی کسی طاقت یا شخص سے امید نہیں، اللّٰہ سے امید ہے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئے گا، سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔
آئینی ترمیم پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس کی گئی وہ فسطائیت آج بھی جاری ہے، آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا؟