پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار
پنجاب میں ماسک پہننے کی پابندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بڑھتی سموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں عالمی دفاعی نمائش، 80 ممالک شریک، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹینس ستارہ وینس ولیمز نے شادی کر لی۔
سموگ وار روم کا قیام
دوسری جانب سموگ کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے سموگ وار روم قائم کردیا ہے، سموگ وار روم میں 8 محکموں کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
شمولیت کرنے والے ادارے
سموگ وار روم میں محکمہ زراعت، سپارکو، ایل ڈبلیوایم سی کے افسران شامل ہیں، محکمہ ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے افسران بھی موجود ہوں گے۔
کمیٹی کی کارروائیاں
اربن یونٹ کے فوکل پرسن کو بھی اسموگ وار روم کا حصہ بنایا گیا ہے، ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق سموگ وار روم کمیٹی ممبران موسم اور فضا کی فارکاسٹ کا جائزہ لیں گے۔
کمیٹی فیلڈ افسران کی کارکردگی اور اقدامات کا جائزہ روزانہ کی سطح پر لے گی، انچارج کمیٹی روزانہ ڈی جی ماحولیات کی منظوری کے بعد ایڈوائزری جاری کریں گے۔








