عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کا اہم بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، یہ آخری کال ہوگی، سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور جھوٹ، ارنب گوسوامی نے بے بنیاد دعویٰ کیا،سچے ثابت ہوئے تو 1 کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں”:حامد میر کا کھلا چیلنج
گورنر سے ملاقات کی تفصیلات
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، وزیر کی حلف برداری کی تقریب میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن GETEX 2025 کا انعقاد
9 نومبر کا صوابی جلسہ
انہوں نے کہا کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں قرارداد پیش کریں گے، عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا اور یہ آخری کال ہوگی، سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رہ کر جنت جانے کی ممکنات، امریکا کا مقابلہ کرتے ہوئے – ذاکر نائیک
پی ٹی آئی کے خلاف ظلم
ان کا کہنا تھا کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں پی ٹی آئی پر ہونے والے ظلم سے متعلق قرارداد پیش کرنی ہے، قرارداد پیش کی جائے گی کہ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں ڈالا گیا ہے، ڈھائی سال سے پی ٹی آئی کے خلاف فسطائیت جاری ہے، ہمیں پرامن تحریک چلانے نہیں دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک
بے نامی اثاثوں کی نشاندہی
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں مشترکہ طور پر بحیثیت صوبہ قرارداد پاس کریں گے اور بتایا جائے گا کہ جب بانی پی ٹی آئی فائنل کال دیں گے کیا تیاری کرنی ہے، فائنل کال کے بعد جب تک ہمارا حق نہیں ملتا، تب تک کوئی واپس نہیں جائے گا، اس بار جب ہم نکلیں گے تو وہی بندہ آئے گا جو گھر بتاکر آئے گا کہ واپسی آزادی کے ساتھ ہی ہوگی۔
40 فیصد انعامی رقم کا اعلان
انہوں نے بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 40 فیصد رقم دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سکیم سے پٹواری زیادہ فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ انہیں بے نامی زمینوں کا زیادہ پتہ ہوتا ہے۔