لڑکی سے دوستی کا تنازع، بااثر افراد نے ایک دوسرے پرفائر کھول دیے
شارع فیصل پر فائرنگ کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شارع فیصل پر چلتی گاڑیوں سے فلمی انداز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، دو گاڑیوں میں سوار افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان کی امریکی سفارتکار رچرڈ گرنیل سے ملاقات
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات تین بجے لڑکی کے تنازعے پر پیش آیا، ایک لڑکی گاڑی میں اپنے دوست کے ساتھ شارع فیصل پر جا رہی تھی کہ لڑکی کا بوائے فرینڈ گاڑی کا پیچھا کرتا ہوا آیا اور پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
فائرنگ کا تبادلہ
پولیس کے مطابق بااثر نوجوان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے روکنے کا کہا، لڑکے کی لگژری گاڑی میں سوار سیکیورٹی گارڈز نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کی، دوسری گاڑی پر موجود سیکیورٹی گارڈز بھی فائرنگ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلا دوطرفہ ایئر ڈیفنس کمانڈ سینٹر قائم کر دیا: سینٹ کام
سیکیورٹی اقدامات
حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد لڑکی کار سے اتر کر فرار ہو گئی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا، گاڑیوں میں سوار دونوں دوست درین اور مصطفیٰ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ سے زخمی دونوں سیکیورٹی گارڈز بھی زیر حراست ہیں اور سیکیورٹی گارڈ کے چار ہتھیار پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔
مقدمے کی صورتحال
ایئرپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ اب تک نہیں ہوا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔








