لڑکی سے دوستی کا تنازع، بااثر افراد نے ایک دوسرے پرفائر کھول دیے
شارع فیصل پر فائرنگ کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شارع فیصل پر چلتی گاڑیوں سے فلمی انداز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، دو گاڑیوں میں سوار افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات تین بجے لڑکی کے تنازعے پر پیش آیا، ایک لڑکی گاڑی میں اپنے دوست کے ساتھ شارع فیصل پر جا رہی تھی کہ لڑکی کا بوائے فرینڈ گاڑی کا پیچھا کرتا ہوا آیا اور پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں اگلے 3 روز درجۂ حرارت کتنا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
فائرنگ کا تبادلہ
پولیس کے مطابق بااثر نوجوان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے روکنے کا کہا، لڑکے کی لگژری گاڑی میں سوار سیکیورٹی گارڈز نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کی، دوسری گاڑی پر موجود سیکیورٹی گارڈز بھی فائرنگ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگ میں قائم قبحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ ، 10خواتین سمیت18مرد گرفتار
سیکیورٹی اقدامات
حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد لڑکی کار سے اتر کر فرار ہو گئی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا، گاڑیوں میں سوار دونوں دوست درین اور مصطفیٰ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ سے زخمی دونوں سیکیورٹی گارڈز بھی زیر حراست ہیں اور سیکیورٹی گارڈ کے چار ہتھیار پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔
مقدمے کی صورتحال
ایئرپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ اب تک نہیں ہوا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔








