قومی راز افشاں کرنے پر خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار کو سزائے موت سنا دی گئی
سابق انٹیلی جنس اہلکار کی موت کی سزا
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں قومی راز افشاں کرنے والے سابق انٹیلی جنس اہلکار کو سزائے موت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
اہلکار کی شناخت اور اس کی کاروائیاں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت سٹیٹ سیکیورٹی نے بیان میں کہا کہ ایک اہلکار کو اپنے عہدے سے الگ ہونے کے بعد غیرملکی خفیہ ایجنسی کو ریاستی راز دینے پر سزا سنائی گئی ہے، جنہیں بڑے پیمانے پر ریاستی راز تک رسائی حاصل تھی اور ان کی شناخت ژینگ کے نام سے ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ژینگ اسٹیٹ ایجنسی کی انتہائی خفیہ اہلکاروں کے گروپ کا رکن تھا تاہم بیان میں ریاستی ایجنسی کا نام واضح نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوٹیفکیشن جاری: اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی
چین کی قومی سلامتی کو خطرات
اس ضمن میں بتایا گیا کہ سابق اہلکار نے انتہائی حساس اور ریاستی خفیہ راز غیر ملکی جاسوسی ایجنسیوں کو لیک کر کے چین کی قومی سلامتی کو بدترین خطرے سے دوچار کردیا۔
غیر ملکی خفیہ ایجنسی کا نام خفیہ
چینی وزارت نے بیان میں واضح نہیں کیا کہ ژینگ نے کون سی غیرملکی خفیہ ایجنسی کو چین کے قومی راز فراہم کیے تھے اور کون سے راز دیے تھے۔








