امریکی یہودیوں کی اکثریت کملا ہیرس کی حمایتی نکلی

امریکی یہودیوں کا سیاسی رجحان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی یہودیوں کی اکثریت نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کاہنہ اور شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو مارے گئے
ووٹنگ کے نتائج
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق 79 فیصد یہودی ووٹرز نے نائب صدر کملا ہیرس کو ووٹ دیا، جبکہ صرف 21 فیصد امریکی یہودیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ‘دنگل’ پر پابندی لگا کر افسوس ہوا: مریم اورنگزیب
ماضی کے نتائج کا تجزیہ
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں 30 فیصد اور 2016 میں 24 فیصد یہودی ووٹ حاصل کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سروس ٹربیونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی گئی
ڈیٹا کا ماخذ
یہودی تاریخ کا ڈیٹا جمع کرنے والی یہودی ورچوئل لائبریری نے بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
ٹرمپ کی مایوسی
الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ نے یہودی ووٹرز کے ڈیموکریٹس کی طرف جھکاؤ پر مایوسی ظاہر کی تھی۔