وزیر اعلیٰ مریم نواز کی محمد آصف کو تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے پر مبارکباد

مبارک باد
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی سنوکر سٹار محمد آصف کو تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے پر مبارک باد دی۔
نیک خواہشات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سنوکر چیمپئن محمد آصف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد آصف نے تیسری بار سنوکر ورلڈ چیمپئن بن کر سر فخر سے بلند کردیا۔