دوسروں کی خوشنودی کی ضرورت نہیں، اپنی اہمیت کیساتھ کسی کا تقابل ترک کر دیں، اس الجھن سے نجات پا لیں گے تو کامیابیاں حاصل کر سکیں گے.
مصنف اور مترجم
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 40
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی: امریکا
آپ کی اہمیت
آپ اپنی اہمیت اور قدر کے ساتھ کسی کا تقابل کرنے پر مبنی رویہ اور طرزعمل ترک کر دیں۔ ممکن ہے کہ آپ کی ملازمت چلی جائے یا آپ کسی منصوبے میں ناکام ہو جائیں۔ ممکن ہے کہ آپ کو وہ طریقہ پسند نہ ہو جس طریقے کے ذریعے آپ نے ہر کام سرانجام دیا ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اہم اور قابل قدر نہیں۔ آپ کو لازمی طور پر اس امر کی خبر ہونی چاہیے کہ اپنی کامیابیوں کے قطع نظر آپ کی ذات اہم اور قابل قدر ہے۔ یہ تو ایسے ہی ہے کہ جیسے آپ اپنی ذات کی اہمیت اور قدروقیمت کو کسی بیرونی عنصر کے ساتھ مشروط کر دیں۔ جب آپ اس الجھن سے نجات پا لیں گے تو پھر آپ ہر قسم کی کامیابیاں اور کامرانیاں حاصل کر سکیں گے خواہ آپ کو ان سے دلچسپی ہو نہ ہو کیونکہ یہ کامیابی کسی بھی طرح ایک شخص کے لحاظ سے آپ کی قدروقیمت کا تعین نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی،شنوائی نہیں ہوئی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
محبت خود سے
یہ سب عملی طریقے اور دیگر تراکیب وہ لوگ اختیار کرتے ہیں جنہیں اپنے وجود، اپنی ذات اور بدن سے محبت ہے اور وہ اپنے بدن کی دیکھ بھال اور نگہداشت کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ تمام عملی طریقے اور تراکیب ان عادات کے لیے زہرقاتل ہوتے ہیں جنہیں آپ اپنے بچپن میں اپنا چکے ہوتے ہیں۔ ایک زمانے میں آپ حُبِ ذات کا مرقع تھے۔ ایک بچے کی حیثیت سے فطری اور قدرتی طور پر آپ کو علم تھا کہ آپ اہم اور قابل قدر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یقین کریں یہ بڑے افسردہ اور دل دکھا دینے والے جنازے تھے ہر آنکھ آشک بار ہر دل اداس،اپنے نہ ہوتے ہو ئے بھی وہ اپنے تھے، دھرتی کے سپوت
سوالات پر غور
اب مندرجہ ذیل سوالات پر نظر ڈالیے:
کیا آپ اپنے وجود، ذات اور بدن کو بغیر کسی احساس کمتری اور شکوہ شکایت کے اپناتے ہیں؟
کیا آپ ہر وقت اور ہمیشہ اپنے وجود، ذات اور بدن کے لیے محبت و چاہت کا اظہار کرتے ہیں؟
کیا آپ دوسروں کے لیے محبت و چاہت کا اظہار اور دوسروں کی طرف سے محبت و چاہت حاصل کر سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: شیلا باغ: ایک خوبصورت اور رومانوی اسٹیشن جسے قومی ورثہ قرار دیا گیا
ذاتی اہداف
یہ وہ مسائل و معاملات ہیں جن کے حصول کے لیے آپ کوشش اور جدوجہد کر سکتے ہیں۔ آپ بہت ہی خوبصورت، پرکشش اور قابل قدر شخص…… یعنی اپنے آپ سے محبت و چاہت پر مبنی رویہ اور طرزعمل اختیار کرنے کے حوالے سے ذاتی اہداف و مقصد متعین و مقرر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، پانچوں مقابلے جیت لیے
تیسرا باب
آپ کو دوسروں کی خوشنودی کی ضرورت نہیں!
”اپنی ذات کے حوالے سے دوسروں کی خوشنودی کا مطلب ہے کہ اپنی ذات کے متعلق دوسروں کی رائے، آپ کی رائے سے اہم اور بہتر ہے۔“ (جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








