نیب کی توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا
نیب کی استدعا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، قیمت میں 3200 روپے تک کا اضافہ
احتساب عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا
نیب کے جواب میں ترامیم
دوران سماعت نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کرایا۔
ریفرنس کی مالیت
جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے کہا کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے.








