ٹرمپ کی جیت پرپاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا ہی رہے گا: گورنر سندھ

گورنر سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بنے ہیں، انہیں اور امریکا کو مبارک ہو، پاکستانیوں کو پاکستان اور اپنے لوگ مبارک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم
ٹرمپ کی جیت پر خوش فہمی
گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی جیت کا پاکستان میں جشن منانے والے خوش فہمی میں نہ رہیں، بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ مثال سنی تھی، دیکھ بھی لی۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا
افسوس اور ترس
انہوں نے کہا کہ خواہ مخواہ دیوانہ ہونے والوں کو دیکھ کر افسوس ہوا اور ترس بھی آیا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جیت پر پاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا رہے گا۔
امیدیں اور توقعات
ٹرمپ کی جیت پر ڈھول بجانے والے پاکستانیوں کو صرف تھکان ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کرے ٹرمپ امریکا کی معیشت بہتر بنائیں اور دنیا میں امن لائیں۔