ڈیرہ غازی خان، سکول وین اور ٹرک میں تصادم، پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق
حادثے کی ابتدائی معلومات
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکول وین اور ٹرک کے تصادم میں پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رپورٹ پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا
حادثے کا مقام
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کیلئے مزید خوشخبریاں لا رہے ہیں،جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی لانچ کریں گے:وزیر تعلیم
زخمی اور اموات
حادثے میں 6 خواتین ٹیچرز زخمی ہوگئیں، جاں بحق اساتذہ کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں۔








