ڈیرہ غازی خان، سکول وین اور ٹرک میں تصادم، پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق
حادثے کی ابتدائی معلومات
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکول وین اور ٹرک کے تصادم میں پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا
حادثے کا مقام
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر، ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ
زخمی اور اموات
حادثے میں 6 خواتین ٹیچرز زخمی ہوگئیں، جاں بحق اساتذہ کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں۔








