گرین لاک ڈاؤن ایریاز میں دھواں چھوڑنے والے جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے گرین لاک ڈاؤن کے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والے جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کمرشل جنریٹرز میں آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ آئندہ سات روز میں نصب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا یو اے ای کا ویزا کیوں مسترد ہو رہا ہے؟ پاکستانی سفیر نے بتادیا
سموگ کے تدارک کے اقدامات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے تحریری حکم میں قرار دیا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز سے تجاوزات کو ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ سے آلودگی نہ پھیلے۔
یہ بھی پڑھیں: فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی
حکومت اور ماحولیات کے اقدامات
لاہور ہائیکورٹ نے موجودہ حکومت اور ڈی جی ماحولیات کے اقدامات کو سراہا اور اپنے فیصلے میں لکھا کہ ڈی جی ماحولیات کے اقدامات سے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں پر فرق پیدا ہوگا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر سوسپرسیڈز کسانوں کو تقسیم کیے ہیں، کمشنر لاہور ڈویژن، قصور ٹینریز سے متعلق آئندہ 15 روز میں رپورٹ جمع کروائیں گے۔
انڈر پاس کی تزئین و آرائش
ایل ڈی اے کے وکیل نے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کی، ڈی جی ایل ڈی اے اس رپورٹ پر عملدرآمد کروائیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے جمعہ تک سماعت ملتوی کردی۔