جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ کے ملزم کے پی کے سرکاری افسر کی ضمانت منظور
اسلام آباد میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ کے ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا کی ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
مقدمے کی سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی سرکل عمر صدیق کی جانب سے منظور احمد فہیم خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست کی۔
عدالت کی کارروائی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے بھی عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ ملزم کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے دلائل سننے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی سرکل عمر صدیق کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ عدالت نے 10 ہزار مچلکوں اور ایک مقامی ضامن کے عوض ضمانت منظور کی۔