پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
موبائل فون ویڈیوز پر پابندی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ کے خاوند سے 10 کلو کوکین برآمد
قومی اسمبلی کی جانب سے فیصلہ
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل فون ضبط کر کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی کا اقدام
ترجمان نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں، جس پر اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔