لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024 جاری

پولو کپ کا تیسرا روز
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024ء تیسرے روز آئی ایس پولو اور ریجاس /باڑیز کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹنوں والا 4جی موبائل فون متعارف،قیمت اتنی کم کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
تماشائیوں کی بڑی تعداد
تفصیلات کے مطابق پاکستان پارک میں جاری میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اور دیگر ممبرز بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی: چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو دینے کا سخت جواب
پہلا میچ: آئی ایس پولو بمقابلہ امپریل پولو
پہلے میچ میں آئی ایس پولو نے امپریل پولو کی ٹیم کو 10-3.5 گول سے ہرا دیا۔ آئی ایس پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان اور ابراہیم خلیل نے چار چار گول اور ابراہیم سلطان نے دو گول سکور کیے۔ امپریل کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے دو اور معصم حیدر نے ایک گول سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہونگے: ہمایوں اختر
دوسرا میچ: ریجاس /باڑیز بمقابلہ پاک آرمی ییلو
دوسرے میچ میں ریجاس /باڑیز کی ٹیم نے پاک آرمی ییلو کی ٹیم کو 10-7.5 گول سے ہرا دیا۔ ریجاس /باڑیز کی طرف سے جولین ڈیز نے چھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ محب فیصل شہزاد نے تین اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔ پاک آرمی گرینز کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے تین، چودھری حیات نے دو اور عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا۔
آنے والے میچز
آج بروز جمعتہ المبارک جناح پولو فیلڈز میں دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔