جسٹس امین الدین: کیا آئینی بینچ کا صدر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے زیادہ بااثر ہوگا؟

پانچ نومبر کی دوپہر جب تقریباً تمام ٹی وی چینلز پر امریکی صدارتی انتخاب کی پولنگ کی خبریں اور تجزیے مرکزی موضوع تھے، اسی دوران پاکستان کے نجی اور سرکاری ٹی وی چینلز پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ملک کے پہلے آئینی بینچ کی منظوری کی خبریں نشر ہونے لگیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس دو بجے منعقد ہوا، جس میں ملک کے پہلے سات رکنی آئینی بینچ کی منظوری دی گئی، تاہم اس خبر کا چونکا دینے والا پہلو یہ تھا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچ کا سربراہ نامزد کیا گیا۔

کمیشن میں شامل پاکستان بار کونسل کے نمائندہ اختر حسین نے Uses in Urdu کو بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز نے جسٹس امین الدین خان کی تعیناتی کی مخالفت کی، اس کے باوجود کمیشن نے سات پانچ کے تناسب سے آئینی بینچ کی تشکیل کی منظوری دی۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی پاکستانی سیاست کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جہاں بینچ کے حق میں 'ساتویں ووٹ' پر سوال اٹھے، وہیں یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ کیا آئینی بینچ کے سربراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کمیشن نے سات پانچ کے تناسب سے بینچ کی تشکیل کی منظوری دی، مگر اعلامیے میں اس بات کا ذکر نہیں تھا کہ کن اراکین نے بینچ کے حق میں ووٹ دیے اور کن نے اس کی مخالفت کی۔ تاہم جب کمیٹی میں موجود ذرائع سے خبریں باہر آنا شروع ہوئیں تو یہ معلوم ہوا کہ نامزد سربراہ نے بھی بینچ کے حق میں ووٹ دیا۔

آئینی بینچ کی تشکیل اور سپریم کورٹ میں تقسیم سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں ہم نے تجزیہ کاروں سے بات کی تاکہ جان سکیں کہ آئینی بینچ کے سربراہ کے پاس کیا اختیارات ہوں گے اور یہ کیوں کہا جا رہا ہے کہ جسٹس امین الدین بطور سربراہ آئینی بینچ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے بھی زیادہ بااثر ہوں گے، خاص طور پر سیاسی نوعیت کے مقدمات کے حوالے سے۔

’بظاہر لگتا ہے امین الدین ہی چیف جسٹس ہوں گے‘

’بظاہر لگتا ہے امین الدین ہی چیف جسٹس ہوں گے‘

26ویں آئینی ترمیم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے تحت آئینی بینچ ہی اب تمام آئینی معاملات کو دیکھے گا، خاص طور پر جن معاملات میں آئین کی تشریح مطلوب ہو۔

اس صورت حال میں یہ بات چہ مگوئیاں پیدا کر رہی ہے کہ ان ذمہ داریوں کے تحت آئینی بینچ بادی النظر میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے زیادہ با اختیار اور طاقتور ہو گا۔

ہم نے یہی خدشات تجزیہ کاروں کے سامنے رکھے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر صلاح الدین نے Uses in Urdu کے اس سوال کے جواب میں کہا کہ 'جو ایسے کیسز ہیں جن میں حکومت یا برسراقتدار جماعتوں کا مفاد یا دلچسپی ہو گی، وہ تمام آئینی بینچ کے پاس جائیں گے اور کیسز کی تقسیم کا فیصلہ بینچ کا سربراہ کرے گا۔'

'وہ تمام کیس جو حکومت کے لیے اہم ہوں گے تو اس تناظر میں امین الدین ہی چیف جسٹس ہوں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستان بار کونسل کے رکن اختر حسین ایک انٹرویو میں بتا رہے تھے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب نے یہ کہا تھا کہ تمام سپریم کورٹ کے ججز کو آئینی عدالت میں شامل رکھا جائے تاکہ 'پک اینڈ چوز' نہ ہو، مگر کمیشن کے اراکین نے امین الدین صاحب کے حق میں فیصلہ دیا۔'

انھوں نے کہا کہ ’اگر حکومت کو سپریم کورٹ میں اتفاق قائم رکھنا تھا تو انہیں چاہیے تھا کہ تمام ججز سینیارٹی کی بنیاد پر نامزد کیے جائیں۔ ویسے بھی یہ کچھ عجیب لگتا ہے کہ ایک جج خود ہی یہ ووٹ دے کہ مجھے آئینی بینچ کا سربراہ نامزد کیا جائے۔‘

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر

’سپریم کورٹ کی اصل بار اس بینچ کے پاس ہو گی‘

’سپریم کورٹ کی اصل بار اس بینچ کے پاس ہو گی‘

26ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 191 اے کا اضافہ کیا گیا ہے جو آئینی بینچوں کی تشکیل سے متعلق ہے۔

26ویں آئینی ترمیم کے مطابق آئینی بینچوں کی تعداد اور ان کی مدت کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

جوڈیشل کمیشن ان آئینی بینچوں میں تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے ججز کی برابر نمائندگی کو یقینی بنائے گا۔

تو کیا آئینی بینچ کا سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان سے زیادہ با اختیار ہو سکتا ہے؟ اس کے جواب میں تجزیہ کار ضیغم خان نے اتفاق کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں۔

’قانونی نظر سے الگ ہو کر اگر دیکھا جائے تو پاکستان کے سٹرکچر میں اصل بااختیار آئینی بینچ کا سربراہ ہی ہو گا۔ کیونکہ سیاسی تنازعات اور آئینی تنازعات میں ہی قانون کی وضاحت کرنا ہوتی ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’سپریم کورٹ کے اختیارات میں سے ایک جوڈیشل نظرثانی کا اختیار ہے جو اس بینچ کے پاس ہو گا۔‘

ضیغم خان نے اس بات پر زور دیا کہ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ اصل بار سپریم کورٹ کے اس بینچ کے پاس ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس ایوان صدر میں: فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

کیا سپریم کورٹ میں تقسیم مزید گہری ہو گی؟

کیا سپریم کورٹ میں تقسیم مزید گہری ہو گی؟

ایک ایسے وقت میں جب 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت عظمیٰ میں سنیارٹی میں نمبر تین پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کا انتخاب ملک کے نئے چیف جسٹس کے طور پر ہوا، تو آئینی بینچ کے سربراہ کی نامزدگی نے عدلیہ میں تقسیم کی باتوں کو مزید ہوا دی ہے۔

صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس بھی عدلیہ میں تقسیم کی باتوں سے متفق دکھائی دیتے ہیں۔

Uses in Urdu سے بات کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ’اب جو صورتحال بن رہی ہے اس میں سپریم کورٹ میں واضح تقسیم نظر آ رہی ہے اور یہ قاضی فائز عیسی سے بھی پہلے تھی، ان کے زمانے میں بھی اور اب بھی یہ تقسیم ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔‘

مظہر عباس نے اس کی مثال حالیہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے دی۔ ’ابھی جو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا اس میں ہمارے علم میں آیا کہ دوران اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سب اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس میں اختلاف بھی سامنے آئے، جس میں آئینی بینچ کے سربراہ کے حوالے سے تحفظات تھے۔‘

’تو اگر ان اختلافات میں جسٹس منصور علی شاہ یا منیب اختر کے ساتھ چیف جسٹس کھڑے ہوں تو یہ حکومت کے لیے کچھ اچھی خبر نہیں ہو گی۔‘

اسی سوال کے جواب میں تجزیہ کار ضیغم خان نے کہا کہ’عدلیہ کی تقسیم کافی دنوں سے چل رہی ہے اور ماضی میں بھی اس کی مثالیں ہیں۔ مثلاً نومبر 1997 میں جب عدلیہ کے تقریباً تمام ججز نے اپنے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کو باہر نکال دیا تھا۔‘

ضیغم خان کے مطابق ’عدلیہ میں اس وقت بھی اندرونی تقسیم تو نظر آ رہی ہے جس کو یہ کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یعنی جو ججز بہت تنقید کرتے یا حکومت کے ساتھ اتفاق نہیں رکھتے یا سمجھتے ہیں کہ سیاسی طور پر دوسری طرف جھکاؤ رکھتے ہیں ان کو اقلیت میں ڈالنا چاہ رہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے لبنان سے واپسی پر سنائے دلچسپ تجربات

کیا جسٹس یحییٰ آفریدی یہ تقسیم ختم کر پائیں گے؟

کیا جسٹس یحییٰ آفریدی یہ تقسیم ختم کر پائیں گے؟

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر ایڈوکیٹ یاسین آزاد نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ آفریدی واحد چیف جسٹس ہوں گے جو سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کے مطابق ’قیاس آرائیاں بہت زیادہ ہیں۔ ججز کا تعلق قانون اور آئین سے ہوتا ہے اور وہ اسی کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔ اس لیے یہ تاثر کبھی نہیں آنا چاہیے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کا ساتھ دے رہے ہیں۔‘

دوسری جانب مظہر عباس نے یہ دعویٰ کیا کہ آگے چل کر حکومت اور عدلیہ دونوں کے لیے مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’کیسز کے التوا کا معاملہ ججز کی تعداد بڑھانے سے کم نہیں ہو گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی شہرت ایک ’سٹریٹ فارورڈ‘ جج کی ہے یعنی حکومت اگر ان پر کوئی دباؤ ڈالنا چاہے گی تو وہ اس پریشر کو قبول نہیں کریں گے۔‘

مظہر عباس نے کہا کہ ’آنے والے دنوں میں جو چند فیصلے آئیں گے چاہے وہ آئینی بینچ سے ہوں یا سپریم کورٹ سے تو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لیے یہ بڑا چیلینج ہو گا کہ وہ عدلیہ میں اس تقسیم کو کم کر سکیں۔‘

سات رکنی آئینی بینچ کی منظوری پانچ نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ’جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔‘

اعلامیے میں کہا گیا کہ ووٹنگ کے بعد اکثریت (12 میں سے 7) نے آئینی بینچ کے قیام کی منظوری دی، آئینی بینچ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی شامل ہے جبکہ اس کی مدت دو ماہ مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے میں اس بات کا ذکر نہیں کہ کن اراکین نے بینچ کے حق میں ووٹ دیے اور کن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

تاہم کمیشن میں شامل پاکستان بار کونسل کے اختر حسین کے مطابق بینچ کی تشکیل کی مخالفت کرنے والوں میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عمر ایوب شامل ہیں۔

اختر حسین کا کہنا تھا کہ ان کے علاوہ بینچ کے حق میں ووٹ دینے والوں میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید شامل ہیں۔ ان کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے بھی بینچ کے حق میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب جسٹس امین الدین خان پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے رکن بھی بن گئے ہیں۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کے تحت آئینی بینچ کے سربراہ کمیٹی کے تیسرے رکن ہوں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل کو جسٹس امین الدین خان کی جگہ جوڈیشل کمیشن کا 13واں رکن بنا دیا گیا ہے۔

نئی آئینی ترمیم کے مطابق اگر آئینی بینچ کا سربراہ جوڈیشل کمیشن کا رکن ہو تو ان کی جگہ دوسرے سینیئر جج جوڈیشل کمیشن کے رکن بنیں گے۔

ان کے علاوہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی کے رکن ہیں۔

Uses in Urdu کے نمائندے شہزاد ملک سے بات کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے رکن اختر حسین نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران دو مختلف آرا سامنے آئیں۔

ان کے مطابق ایک رائے یہ تھی کہ پوری سپریم کورٹ کو ہی آئینی کورٹ قرار دے دیا جائے جبکہ دوسری رائے آئینی بینچ کے تشکیل کے حق میں تھی۔ اختر حسین کا کہنا تھا کہ کمیشن کے سات اراکین نے آئینی بینچ تشکیل دینے کی حمایت کی اور ان ہی اراکین نے جسٹس امین الدین خان کے حق میں ووٹ دیا۔

آئینی بینچوں کا قیام

اس مہینے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے اس پر دستخط کر کے اسے آئین کا حصہ بنا دیا۔

26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین میں آرٹیکل 191 اے کا اضافہ کیا گیا۔ یہ آرٹیکل آئینی بینچوں کی تشکیل سے متعلق ہے۔

ترمیم کے مطابق آئینی بینچوں کی تعداد اور ان کی مدت کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن ان آئینی بینچوں میں تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے ججز کی برابر نمائندگی کو یقینی بنائے گا۔

بل میں یہ واضح کیا گیا کہ اس آئینی بینچ کے پاس موجود اختیارات کسی اور بینچ کو تفویض نہیں کیے جا سکتے۔

اس ترمیم میں یہ بھی شامل ہے کہ ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی کارروائی ان کیمرا ہو گی تاہم اس کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...