قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا دن، لاہور وائٹس اور ایبٹ آباد کے باولر ز نے میدان مار لیا

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ - تیسرے راؤنڈ کا خلاصہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن کے کھیل کی خاص بات لاہور وائٹس کے احمد بشیر کی اسلام آباد کے خلاف اور ایبٹ آباد کے محمد عادل کی لاڑکانہ کے خلاف سات سات وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔ احمد بشیر اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 22 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 واں اجلاس، سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر گفتگو

سیالکوٹ کی شاندار کارکردگی

سیالکوٹ کے اذان اویس اور عاشر محمود نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف اوپننگ ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کی۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی وائٹس اور راولپنڈی کے درمیان میچ پچ کی صورتحال کے سبب بارہویں اوور میں روک دیا گیا۔ اس وقت کراچی وائٹس نے 3 وکٹوں پر 28 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا باپ خلائی مخلوق تھا، ایلینز اس کے اعضا لے گئے” بیٹے نے والد کو بے دردی سے قتل کردیا

ایبٹ آباد کی فتح

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں لاڑکانہ کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف صرف 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عادل نے صرف 16 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد نے کھیل ختم ہونے پر 81 رنز بنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم ماحولیات، کسی کے دل میں نہیں اترتی یہ بات

آزاد جموں کشمیر اور پشاور کا مقابلہ

اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم پشاور کے خلاف 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ساجد خان نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 74 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد بمقابلہ فیصل آباد

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کاشف بھٹی 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ اسد رضا اور شاہد علی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں فیصل آباد نے 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے تھے۔ محمد فیضان نے 83 رنز سکور کیے۔ بلاول بھٹی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے بچانے کیلئے ایپ متعارف کروادی گئی

لاہور بلوز کا مقابلہ کوئٹہ کے ساتھ

سعید سپورٹس سٹی لاہور میں کوئٹہ کی ٹیم لاہور بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شہباز خان 57 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ نثار احمد نے 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلوز نے 5 وکٹوں پر 36 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو پوپ کی حیثیت سے اپنی اے آئی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا

لاہور وائٹس کی کامیابی

مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ارسل شیخ 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد بشیر نے 31 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 90 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

کراچی بلوز اور فاٹا کا مقابلہ

کرکٹ سٹیڈیم ملتان میں کراچی بلوز نے فاٹا کے خلاف 5 وکٹوں پر 221 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ فضل نے 96 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور نے ملتان کے خلاف 2 وکٹوں پر 238 رنز بنائے تھے۔ عابد علی 64 اور علی حمزہ 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 123 رنز کا اضافہ کیا۔

سیالکوٹ کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ

رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں سیالکوٹ نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 200 رنز بنائے تھے۔ اذان اویس اور عاشر محمود نے پہلی وکٹ کے لیے ڈبل سنچری اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ عاشر محمود 112 اور اذان اویس 76 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ 20 سالہ اذان اویس نے لگاتار تیسرے میچ میں نصف سنچری سکور کی ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...