نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعلیٰ کا بہترین انتظامات کا حکم
تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹو موبائل ٹوریزم کے فروغ کی پالیسی کے تحت جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع میں ٹی ڈی سی پی نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء ریسرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیابی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف سے متعلق بریفنگ
انتظامات اور معاونت
وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ٹی ڈی سی پی ڈیزرٹ ریلی کے لیے بھرپور معاونت کی ہدایت کی اور نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکا اور شائقین کے لیے بہترین انتظامات کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار نے اہم کردار ادا کیا، کیا مشورے دیے؟
تفریح کے مساوی مواقع
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی شمولیت خوش آئند ہے۔ آٹو موبائل ٹورازم جیسے مقابلوں سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں۔ تھل ڈیزرٹ آٹو موبائل ٹورازم سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات 2024 کے نتائج
مقامات اور سرگرمیاں
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام نویں تھل ڈیزرٹ ریلی پنجاب کے 3 اضلاع مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور لیہ میں ہوگی۔ کوٹ ادو کے چھانگا مانگا ٹیلہ پر ریس کے شرکاء کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، انسپکشن اور طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈیزرٹ ریلی کے ڈراز کی بنیاد پر نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا کوالیفائیڈ راؤنڈ ہوگا۔ شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے ہورس ٹریک پر شاہی سواری کا مظاہرہ ہوگا۔ روایتی کبڈی، نیزہ بازی اور روایتی جھومر بھی پیش کیا جائے گا۔
مقابلوں کی تاریخیں
9 نومبر کو کوٹ ادو، چوبارہ میں سٹاک کیٹگری ریس ہوگی۔ لیہ میں نیزہ بازی اور کبڈی کے مقابلے، کلچرل نائٹ اور آتش بازی کے مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ 10 نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی جیپ ریس کے مقابلے ہوں گے۔ کوٹ ادو اور چوبارہ میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک ریس ہوگی۔ نویں تھل ڈیزرٹ ریلی جیتنے والوں کے لیے تقریب تقسیم انعامات مظفر گڑھ کے فیصل سٹیڈیم میں ہوگی.