ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا
وفاقی حکومت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رئیل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ہی موجود نہیں، چونکا دینے والا انکشاف
ہاؤس رینٹ میں اضافہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کیا گیا ہے۔
جوڈیشل الاؤنس کی تبدیلی
اسی طرح جوڈیشل الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھاکر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.