روزمرہ معاملات زندگی کی انجام دہی میں دوسروں کی مرضی پر مبنی رویہ ہر قیمت پر ترک کر دیں، آپ کو اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے
مصنف کی معلومات
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 41
یہ بھی پڑھیں: صحرا کے رنگ کمال ہیں، کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ریت میں کیا جادو ہے یہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے، صحرا کے اندر جاتے جائیں بھید کھلتے جاتے ہیں
دوسروں کی خوشنودی کی تلاش
ممکن ہے کہ آپ اکثر اپنے حالیہ لمحات میں سے زیادہ تر وقت دوسروں کی خوشنودی اور رضامندی حاصل کرنے کی کوشش میں صرف کرتے ہوں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں دوسروں کی خوشنودی کو اپنی ”ضرورت“ بنا لیتے ہیں تو پھر آپ کو اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 4700 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
خواہش یا ضرورت؟
آپ ایسی کوشش کا آغاز یہ فہم حاصل کرنے کے ذریعے کر سکتے ہیں کہ دوسروں کی طرف سے اپنے لیے خوشنودی و رضامندی کا حصول آپ کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کی خواہش ہے۔ ہم سب تعریف، تحسین اور شاباش سے خوش ہوتے ہیں۔ مگر یہ ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت 41 سال میں پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
خوشنودی کی دو جہتیں
خوشنودی اور رضامندی بذات خود بری چیز نہیں ہے۔ تاہم، جب یہ خواہش کی نسبت آپ کی ضرورت بن جاتی ہے، تو یہ آپ کی کمزوری میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع
ذاتی قدری اور خوشی کا تعلق
اگر آپ اپنے لیے دوسروں کی خوشنودی کے خواہش مند ہیں تو آپ دوسروں کی طرف سے اس رویے کی اپنائیت سے خوش ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر یہ آپ کی ضرورت ہے اور آپ اسے حاصل نہیں کر پاتے تو پھر آپ ذہنی طور پر پسماندگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں موسلا دھار بارش، سیلاب کا خطرہ
خودقدری کا احساس
آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہوتا ہے کہ اپنی خودقدری کو اپنی آستین پر پہن لیں تاکہ کوئی دوسرا شخص اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا
دوسروں کے مطالبات سے آزاد زندگی
آپ کو چاہیے کہ اپنے روزمرہ معاملات زندگی کی انجام دہی میں دوسروں کی مرضی اور خواہش کا دخول ہر قیمت پر ترک کر دیں۔ یہ ایک ضروری قدم ہے اگر آپ اپنی زندگی میں کامیابی کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ
اختتام
یہ "ضرورت" نفسیاتی طور پر ایک بیکار شے ہے جس کا آپ کو قطعی طور پر کوئی فائدہ نہیں۔(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔








