میرے اوپر 51 ایف آئی آر ہیں، 2 مقدمات تب بنے جب جیل میں تھی: زرتاج گل
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا حکومت پر تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ بیٹھ کر مسئلے حل کریں، دوسری طرف پنجاب میں تحریک انصاف کی خواتین کو اغوا کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریکٹروں درآمدی اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
زرتاج گل کی پریشانی: مقدمات کی بھرمار
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ خود ان پر بھی قتل کا مقدمہ ہے مگر یہ نہیں بتایا جا رہا کہ انہوں نے قتل کسے کیا ہے؟ میرے اوپر 51 ایف آئی آر ہیں، 2 مقدمات تب بنے جب میں جیل میں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی میاں انجم نثار سے ملاقات
تحریک انصاف کی خواتین کے مسائل
زرتاج گل نے کہا کہ کب سے کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں، ان کی حکومت میں 10 پی ٹی آئی ایم این اے پارلیمان سے اٹھائے گئے، یاسمین راشد کی ضمانت نہیں ہونے دی جا رہی، پی ٹی آئی کی خواتین کو یہ لوگ عبرت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ میں نے کب رانا ثناء اللّٰہ کے گھر پر حملہ کیا؟
صحت کا نظام اور ماحولیاتی مسائل
انہوں نے کہا کہ انصاف نہیں مل رہا، پورا پنجاب دیکھیں اسموگ سے بھرا ہے۔ لاہور میں آلودگی کی وجہ سے اسکول بند کردیے گئے ہیں، گاڑیاں چل رہی ہیں، اور 40 سال میں ایسا اسپتال نہیں بنا جہاں ان کی وزیر اعلیٰ، ان کے والد علاج کرواسکیں۔