دبئی سپورٹس کونسل میں عرب کلاسک دبئی-2024 بیس بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب کی تفصیلات
دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی سپورٹس کونسل میں عرب کلاسک دبئی-2024 بیس بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون کا سسٹم کمزور، اب شہر میں بارشیں کب متوقع ہیں؟
اہم شخصیات کی موجودگی
بیس بال ٹورنامنٹ میں بیس بال یونائیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او، کاش شیخ، قابل ذکر شراکت داروں اور لیجنڈری بیس بال کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہوئے جو اس کھیل میں خطے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے لیے ایک سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبرست تیزی
شرکت کرنے والے ممالک
عرب کلاسک دبئی میں پاکستان کی بیس بال ٹیم اور دیگر آٹھ ممالک نے شرکت کی۔ قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بیس بال کے فروغ کا حصہ ہے۔
مقصد اور اثرات
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔