چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ، پنجاب کے 6 اضلاع میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پہلا سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔ اس اجلاس میں ججز اور الیکشن کمیشن ممبران سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسرا اہم اجلاس جوڈیشل کمیشن نے بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1962 میں لاپتہ ہونے والی خاتون 6 دہائیوں بعد زندہ سلامت مل گئی
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دن دو بجے ہو گا۔ 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ دوسرا اجلاس ہو گا۔
نامزدگی پر غور
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور ہو گا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران شرکت کریں گے۔








