ڈسپلن کی خلاف ورزی، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیاگیا
فاسٹ بولر الزاری جوزف کی معطلی
بارباڈوس(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی
ڈسپلن کی خلاف ورزی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الزاری جوزف کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا، بارباڈوس میں فاسٹ بولر الزاری جوزف فیلڈ چھوڑ کر باہر آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Strong Condemnation of Terrorist Attack Near Karachi Airport in the USA
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا فیصلہ
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ پروفیشنل ازم اور سالمیت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا، واقعہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف ہے۔ فاسٹ بولر الزاری جوزف نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔
واقعے کی تفصیلات
یاد رہے کہ الزاری جوزف کپتان کے فیلڈ سیٹ کرنے پر احتجاج کرکے باہر چلے گئے تھے۔







