ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

محمد رضوان کا کیچز کا ریکارڈ
ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق
آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے چھ کیچ کئے، رضوان اگر ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بناسکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب قائد اعظم گیمز کا پہلے بھی فاتح رہا ہے اور اب بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے، خضر افضال چودھری
پہلے کے ریکارڈ ہولڈرز
خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باو¿چر، ایلک سٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں چھ کیچ کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
میچ کی صورتحال
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلا میچ کا نتیجہ
اس سے قبل پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔