بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظور

عمران خان کی ضمانت منظور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سیاستدان کا انکشاف: سدھو موسے والا کو قتل سے 8 روز قبل ان کی موت کا پتہ تھا
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت 4 مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟جانیے
پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بیانیہ اپنایا کہ اگر گرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔ پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے آج دلائل مکمل کیے ہیں۔
عدالت کا فیصلہ
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔