وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان
مریم نواز شریف کا انعامی پیکیج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکاروں کے لیے اربوں روپے کا انعامی پیکیج متعارف کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو کیس، ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل
خصوصی سہولیات کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان کیا ہے۔ ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے 1000 لینڈ لیولرز مفت فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 25 ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 گرین ٹریکٹرز بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پاک ویلز کار میلہ آ رہا ہے، اپنی گاڑی آج ہی رجسٹر کروائیں!
کاشتکاروں کی حمایت کا عزم
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورا ساتھ دیں گے۔ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور ان کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ گندم کی کاشت پر کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 31 دسمبر تک شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، چین میں تیزی سے کم ہوتی شادیوں کی شرح پر قابو پانے کے لیے حکومت متحرک
ریکارڈ پراجیکٹس کی شمولیت
مریم نواز شریف نے کہا کہ چند ماہ میں کاشتکاروں کے لیے ایسے ریکارڈ پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔
رجسٹریشن کا طریقہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز کے لیے ایگری کلچر کی ویب سائٹ اور فیس بک پر رجوع کر سکتے ہیں۔ گندم کے کاشتکار متعلقہ محکمہ زراعت کے توسیع آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








