وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آباد میں بیوروکریسی کی تبدیلیاں
وفاقی بیوروکریسی میں تقررو تبادلے کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو ممبر سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی سی ٹی، پلاننگ کمیشن مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں، عارف علوی
ڈاکٹر نجیب اللہ کی تقرری
"جنگ" کے مطابق ڈاکٹر نجیب اللہ کی تقرری 2 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایس پی پی ایس سکیل میں کی گئی ہے جو کہ فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے۔
عرفان بشیر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع
جوائنٹ سیکرٹری/فنانشل ایڈوائزر فنڈز ڈویژن، ملٹری فنانس وِنگ عرفان بشیر کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 4 جنوری 2025 سے 3 جنوری 2026 تک شمار ہو گی۔ وہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔