چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا
چودھری شجاعت حسین کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکا کی نئی قیادت کی پاکستان کے امور میں مداخلت کے بارے افواہیں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر وعدے کی تکمیل، ہر خواب کی تعبیر
چینی سرمایہ کاروں کا وفد
چودھری شجاعت حسین سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے سکارلٹ ژیانگ کی سربراہی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر چودھری شافع حسین سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی
ملاقات کی تفصیلات
وفد کی سربراہ میڈم سکارلٹ ژیانگ نے پاکستان اور پنجاب میں اپنے مجوزہ پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں امریکا میں ہونے والے انتخابات، نتائج، چین کی پالیسی اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت پر پاکستان نے رد عمل جاری کر دیا
پاکستان اور چین کے تعلقات
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ امریکا کی اپنی پالیسیاں ہیں، وہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ چین بھی اس حوالے سے واضح موقف رکھتا ہے، چین اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ مراسم اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پانی چھوڑنے پر ستلج کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستیاں زیر آب، لوگ بے گھر
اقتصادی تعاون کا فروغ
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھایا جائے گا۔ چین کی جانب سے پاکستان اور پنجاب میں نئے پروگرام شروع کرنے پر مشکور ہیں۔ انہوں نے 3 لاکھ افراد کو تربیت کی فراہمی اور گجرات میں میڈیکل سٹی کے مجوزہ منصوبے پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء وطن کو سلام، لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے
زرعی سیکٹر کی ترقی
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایگریکلچر سیکٹر کے فروغ کے لیے چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ دونوں جانب کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اشتراک بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک
پنجاب حکومت کا تعاون
وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کے پروگراموں کو آگے بڑھانے میں پنجاب حکومت مکمل تعاون کرے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔
تحائف کا تبادلہ
آخر میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے چین کے وفد کی سربراہ کو اپنی تحریر کردہ کتاب پیش کی۔ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی سربراہ نے چودھری شجاعت حسین کو گجرات کے مجوزہ میڈیکل سٹی کا سوونیر پیش کیا۔ وفد میں ڈپٹی چیف ہواوے گروپ پاکستان مسٹر رے اور دیگر شامل تھے۔








