گندم کے بقایاجات: وفاق اور صوبے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
گندم کے بقایاجات کا بحران
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گندم کے بقایاجات وفاق اور صوبے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوندھی اور گیلی مٹی کی خوشبو فضاء میں پھیلی تھی، ہریالی آنکھوں کو تراوٹ اور روح کوبالیدگی بخش رہی تھی،وہاں لمبے سانس لینے کا اپنا ہی مزہ تھا
نادہندہ اداروں کی تفصیلات
وفاق اور صوبے گندم کے بقایاجات کی مد میں پاکستان ایگریکلچر سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) کے 194 ارب روپے کے نادہندہ نکلے ہیں۔ ای سی سی اجلاس میں یہ رپورٹ پیش کی گئی۔ حکومت آزاد کشمیر کو بھی 10 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بننے سے پہلے چمن سے روزانہ خصوصی گاڑی “فروٹ ایکسپریس” کے نام سے چلا کرتی تھی، افغانستان سے آنیوالا پھل کلکتہ تک بھیجا جاتا تھا۔
ای سی سی اجلاس کی اندرونی کہانی
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ پر پاسکو کے سب سے زیادہ 91 ارب 28 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے پاسکو کو 37 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
دیگر صوبوں کی ادائیگیاں
جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے پاسکو کو 32 ارب 46 کروڑ روپے دینے ہیں جبکہ سندھ حکومت پر پاسکو کے 17 ارب 46 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت نے پاسکو کو 10 ارب 9 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت نے پاسکو کو 4 ارب 13 کروڑ روپے دینے ہیں۔ پاک فوج پر بھی پاسکو کے 1 ارب 84 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔








