تحریک انتشار صرف این آر او کے لئے ملکی امن داو پر لگا رہی ہے:وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار صرف این آر او کے لئے ملکی امن کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میچ میں کامیابی حوصلہ افزا ہے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے آج بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیر اعظم کا سعودی عرب دورہ

انہوں نے بیان دیا کہ وزیراعظم 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ فلسطین کے معاملے پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم نے ہر فورم پر غزہ اور فلسطین کے معاملے پر آواز بلند کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کو پٹرولیم 29 کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے پر رد عمل جاری کر دیا

پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا کے مسائل

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے۔ یہ صرف این آر او کے لئے ملک میں امن و امان کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے حقوق کو دبانے کے لئے تشدد کا راستہ اپنایا جا رہا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپشن کے کیسز ہیں۔ خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی آواز سنی جانی چاہئے۔ تحریک انتشار اپنے صوبے میں اپنے آپ سے مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں امور نوجوانان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ وہاں تعلیمی نظام تباہ حال ہے۔ یہ احتجاج اپنے لیڈر کی رہائی کے لئے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھی کلائیمٹ چینج کے سنگین مسئلہ سے دو چار ،قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کرنی ہوگی: مریم نواز

معاشی ترقی کے اشارے

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی معیشت استحکام سے ترقی کی طرف جا رہی ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کو مزید بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ اکتوبر میں ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔ عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ یو اے ای کا وفد سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے۔ اماراتی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی سرمایہ کاری پر بھرپور توجہ ہے۔

سپرئم کورٹ بار انتخابات

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا نتیجہ 26 ویں آئینی ترمیم پر مہر ہے۔ بدتمیزی کرنے کے بعد شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر معافیاں مانگ رہے ہیں۔ ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے۔ یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکلا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...