چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی پیش رفت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 100 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بیسمنٹ کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
نئی نشستوں کا سٹرکچر
انکلوژرز میں نئی نشستوں کے لئے سٹرکچر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور مین بلڈنگ اور انکلوژرز میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کے قریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ہوگئیں
تعمیراتی کام کی نگرانی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز میں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور کمروں میں ٹائلز کی تنصیب بھی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے خندق کے گرد گرل کو دیدہ زیب بنانے کی ہدایت کی، تاکہ شائقین کرکٹ کا میچ دیکھنے کا ویو متاثر نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت
نشستوں کی تعمیر کا معائنہ
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فار اینڈ پر انکلوژرز میں نشستوں کی تعمیر کے لیے بنائے جانے والے سٹرکچر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو 9 سال قید کی سزا
مکمل ہونے کی امید
محسن نقوی نے کہا کہ انشاء اللہ یہ پراجیکٹ وقت پر مکمل ہو گا کیونکہ پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے اس منصوبے سے متعلق ایف ڈبلیو او کے حکام کو ہدایات بھی دیں۔
اجلاس کی تفصیلات
پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، جبکہ ایڈوائزر عامر میر، بلال افضل، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔