سموگ کی صورتحال، حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا

حکومت کی سموگ سے متعلق پابندیاں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ سموگ کے خاتمے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عظمیٰ بخاری کی میڈیا سے گفتگو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کا کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی، چنگ چی رکشوں اور باربی کیو والوں کا تعاون درکار ہے۔ تاجر برادری مہربانی کرکے انداز کاروبار پر نظر ثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا اور اتوار کے دن مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تمام نجی دفاتر میں 2 دن کے لیے ورک فرام ہوم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رتن ٹاٹا وصیت میں اپنے کتے کیلئے بھی حصص چھوڑ گئے

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کی اور ڈولفن پولیس کو بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ہدایت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل سموگ سے متعلقہ سرگرمیوں کا مانیٹر کریں گے۔

افسران کی ذمہ داری

ڈولفن والے بے کار لوگ ہیں، خود دیکھیں کہ چند لڑکوں کو سڑک پر پکڑ کر کھڑے تھے۔ مینار پاکستان کی طرف رات 11 بجے گاڑیاں بڑی تعداد میں کالا دھواں چھوڑتی نظر آئیں۔ 11 بجے کے بعد جو گاڑیاں آتی ہیں ان سے اتنا دھواں نکلتا ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ کاش افسر باہر نکل کر دیکھیں کہ کیا حالات ہیں۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں، کیا ان افسران کی ذمہ داری نہیں کہ وہ باہر نکل کر دیکھیں کہ گاڑیاں کتنا دھواں دے رہی ہیں؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...