خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک نہیں ہوئی: شیخ رشید
فائرنگ کا تبادلہ
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ: ‘اینٹی اسٹیبلشمنٹ’ جج جن کا دور سیاسی اور عدالتی تنازعات میں گزرا
ضبط شدہ اسلحہ اور مواد
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، 8 کلو دھماکا خیز مواد اور ایک میگنیٹ آئی ایس ڈی برآمد ہوئی ہے۔
دیگر مواد کی بازیابی
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے دستی بم، موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔