ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

پولیو کے نئے کیس کی اطلاع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد
پولیو کا کیس کہاں رپورٹ ہوا؟
پولیو کا نیا کیس صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں رپورٹ ہوا ہے۔
ملک میں پولیو کے کیسز کی تفصیل
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں پولیو کا ایک کیس، پنجاب میں ایک، خیبر پختونخوا میں 9، سندھ میں 13 اور بلوچستان میں 23 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔