بھارت نے چیمپئنزٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

چیمپئنز ٹرافی کے میچز: بھارت کا فیصلہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، خاتون سمیت دو افراد گرفتار
میڈیا رپورٹس
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملوں کے مناظر
پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہی
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ بھارت اپنے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں
یادرہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہوگی۔