نیدرلینڈز: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی، فٹبال میچ کے بعد تصادم میں 11 اسرائیلی زخمی

ایمسٹرڈیم میں تصادم

ایمسٹرڈیم (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیدرلینڈز میں ایک فٹبال میچ کے بعد اسرائیلی شائقین اور سٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے والے فلسطینی مظاہرین میں تصادم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

تصادم کی وجوہات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں جاری فٹبال میچ کے بعد اسرائیلی فٹبال ٹیم مکابی تل ابیب کے حامیوں اور فلسطینی مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں 11 اسرائیلی تماشائی زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی، اس دوران عرب مخالف اور غزہ کے بچوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے گئے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال پر تقریب، کیک کاٹا، ملکی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعا

مظاہرین کا ردعمل

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ میچ سے قبل سپین میں سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی پر بھی اسرائیلی تماشائی شور مچاتے رہے اور اس دوران عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔

حفاظتی اقدامات

رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلوں تک محدود رہیں، جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...