ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حالات میں آج کچھ بہتری کی امید ہے جس موقع کی تلاش میں تھے وہ شاید آج ہی مل جائے اور ایک بڑی رکاوٹ بھی صبح سے دور ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثتی امور میں پھر کوئی سلسلہ چل پڑنے کا امکان ہے، خاموشی سے کام لے کر چلیں گے تو حالات آپ کے حق میں رہیں گے اور کچھ بہتری ملتی رہے گی، انشاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن امور میں پچھلے کافی دنوں سے رکاوٹوں کا سلسلہ جاری تھا وہ اب بحکم اللہ بہتری کی جانب چل پڑے ہیں اور جو لوگ بندش میں تھے وہ بھی اب آزاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری رواں ہفتے عمرہ کیلیے روانہ ہونگی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں مایوس ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کو ان سارے معاملات سے نکال دے گا اور آپ کے لئے بہترین حالات پیدا فرما دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ یونائیٹڈ سوسائٹی ناروے کی جانب سے عرفان اللہ وڑائچ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس کسی پر بھی اعتبار کرتے ہیں وہ ماسوائے دھوکے کے اور کچھ نہیں دیتے اس لئے اب آپ کو ہوشیار ہو کر چلنا ہوگا، خصوصاً آج کا دن بڑا اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں ہمارے سفیر
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی رکاوٹ آج کسی وقت دور ہو جائے گی اور جس بھی معاملے میں پریشانیاں آ رہی تھیں ان کا سلسلہ بھی رک جائے گا، زیادہ پریشان نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں باضابطہ مذاکرات شروع ہو گئے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم ذمہ داری کم ہو سکتی ہے ،اولاد کے حوالے سے جو پریشانی چل رہی تھی۔ وہ بھی اب کم ہو سکے گی اور ان کا کوئی بہتر سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کو خیبر پختونخوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے، عمرایوب
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے مالی حوالے سے پریشان تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے اور آج ہی ضرورت پوری ہونے کی خبر ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر خارجہ کے بارے میں اپنے بیان کی وضاحت، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج جس راستے پر دوبارہ چلنے کی کوشش میں ہیں اس کے لئے اچھی طرح غور کرلیں زائچہ تو بتا رہا ہے کہ ایسا کرنا بہتر نہیں ہے اس میں نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو سزا سنادی گئی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ بار بار اس طرف جاتے ہیں جہاں سے آپ کو پریشانیاں ملی تھیں اب ایسا کرنا ہرگز بہتر نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب دوبارہ پلٹ کر نہ دیکھیں اور آگے بڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آنے کے 2 ماہ بعد مجھے بطور ڈائریکٹر فیلڈ پروجیکٹس فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، 1982ء میں گھر کا نقشہ بنوانے کی غرض سے آرکیٹیکٹ سے ملا۔
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اہم کام جو رکاوٹ کا شکار تھا۔ آج اس کے بارے میں خبر مل سکتی ہے اور جو آفر آئے اس پر بھی غور کریں۔ یہ سب کچھ آپ کے حق میں ہو رہا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن بھی لوگوں سے کافی دنوں سے خطرہ محسوس کررہے تھے وہ اب کم ہو گیا ہے۔ اب حالات غیر متوقع طور پر بدل رہے ہیں اور آپ کی پریشانیاں کم ہوتی جا رہی ہیں۔








