سیالکوٹ میں سموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر چار سکول سیل

سیالکوٹ میں سموگ ایمرجنسی کا نفاذ
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سموگ ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار سکولوں کو سیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں “بحر ہند میں بدلتی سٹریٹیجک صورتحال” کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
تعلیمی اداروں کی بندش
آج نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماہم مشتاق کا کہنا تھا کہ سموگ ایمرجنسی کے باعث سکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں جبکہ پابندی کے باوجود سکولوں میں تدریسی عمل جاری تھا۔
سخت کارروائی کی یقین دہانی
انہوں نے بتایا کہ سکولوں کو سیل کردیا گیا ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔