کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی
کسان کی خوش قسمت گاڑی کی تدفین
احمدآباد (آئی این پی) بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین بہت ہی عظیم الشان طریقے سے کردی۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش: پشاور کے صارفین کو درپیش چیلنجز
تقریب کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق، گائوں میں سنجے پولارا نامی کسان اور اس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اور عقیدت مند بھی شامل تھے۔ کسان اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ ان کی 12 سال پرانی گاڑی Wagon R کو دفنانے کے لیے 15 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا۔ گاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا۔ اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: رتن ٹاٹا وصیت میں اپنے کتے کیلئے بھی حصص چھوڑ گئے
مذہبی رسومات اور دفن کی کارروائی
میڈیا کے مطابق، اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے۔ ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا۔ کسان نے کہا کہ گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کئے، اور وہ کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے تاکہ آنے والی نسلیں اس کار کو یاد رکھیں جو ان کے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اور اہلخانہ سے لوٹ مار کا مقدمہ 24 گھنٹے بعد درج
کسان کی خوش قسمتی کی کہانی
વ્હાલસોઈ નસીબદાર કારની સમાધિ !!!
અમરેલીમાં પરિવારે માટે લકી કારને વેચવાને બદલે ઘામધૂમથી જમણવાર યોજી સમાધિ અપાઈ, કારના સમાધિ સ્થળે વૃક્ષારોપણ કરાશે #Gujarat #Amreli pic.twitter.com/1c4hiogs7n
— Kamit Solanki (@KamitSolanki) November 8, 2024
خاندانی خوش حالی کا اظہار
کسان نے کہا کہ میں نے یہ گاڑی تقریباً 12 سال پہلے خریدی تھی جس سے خاندان میں خوش حالی آئی، کاروبار میں کامیابی دیکھی اور میرے خاندان کی عزت بھی بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ تدفین کی جگہ پر ایک درخت لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی کرا سکیں کہ خاندان کی خوش قسمت گاڑی درخت کے نیچے دفن ہے۔