کترینہ اور وکی کی شہرت کا موازنہ، اداکار کے ردعمل نے جیت لیے

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی محبت
ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ فلم انڈسٹری کے پاور کپل کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شہرت میں موازنے پر اداکار کے ردعمل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
وکی کوشل جو اکثر ہی اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کرتے پائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بی بی سی ایشیا نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف اپنے اور کترینہ کے درمیان تعلقات پر بات کی بلکہ انہیں خود سے بڑا اسٹار مانتے ہوئے مداحوں کی ڈھیروں تعریفیں اپنے نام کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”کھیلتا پنجاب ،،گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلے جاری
تعلق کی گہرائی
دوران انٹرویو جب وکی سے انکی اہلیہ و اداکارہ کترینہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ، جب دو لوگ گہرائی میں ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں تو یہ سب سطحی باتیں ہوتی ہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کیوں اور کیسے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق بنایا۔ یہی چیز آپ کے لیے قیمتی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
کترینہ کی اہمیت
وکی کا کہنا تھا کہ، کترینہ وہ ہیں جو میری حقیقت کی جانچ ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے بتاتی ہیں کہ یہ بہتر ہوسکتا ہے، وہ بہتر ہوسکتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ، یہ بہت اچھا ہے کہ آپ کے پاس ایک ایسا شخص ہے جو ایمانداری سے آپ کو حقیقت بتائے اور آپ کو ہوا میں نہ اڑنے دے۔ میں یہ مانتا ہوں کہ کترینہ نے اپنی محنت، ٹیلنٹ اور پرفارمنس سے اپنا مقام بنایا ہے، اور میں ان سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع
وکی کی محبت کا اعتراف
لگے ہاتھوں وکی نے کترینہ کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ، میں ہمیشہ انہیں بلند رکھوں گا، کیونکہ ان کے دل میں بھی ایک سپر اسٹار کا دل ہے۔ میں ان کے اسی دل سے محبت کرتا ہوں۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے ایک ایسا شخص ملا ہے جو میری کمیوں کو پورا کرتا ہے اور مجھے خود کا بہتر ورژن بناتا ہے۔ میں واقعی میں خوش ہوں کہ میری زندگی کی ساتھی کترینہ ہیں۔
مداحوں کا ردعمل
وکی کا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنا اور انہیں خود سے بڑا اسٹار قرار دینے پر مداح وکی کوشل کی عاجزی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے، ایک صارف نے وکی کی عاجزی کو سراہتے ہوئے لکھاکہ، مجھے پسند ہے کہ انہوں نے دل سے تسلیم کیا کہ ہاں کترینہ شادی کے وقت بھی بڑی اسٹار تھیں اور آج بھی ہیں۔ وہ 2000 کی دہائی سے مکمل شہزادی ہیں۔