جیل سے رہائی پانے والے کارکنان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ مختصر ملاقات اور صرف ایک ہزار روپے ملنے پر سیخ پا، احتجاج شروع کردیا

کارکنوں کی ناراضگی کا مسئلہ

پشاور (ویب ڈیسک) جیل سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ مختصر ملاقات اور ایک ہزار روپے ملنے پر سیخ پا ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دودھ فروش کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ

احتجاج کا واقعہ

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ جیل سے رہائی کے بعد کارکنان وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ کارکنان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے تین گھنٹے انتظار کروایا اور 5 منٹ ملاقات کرکے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے کی اڑان بھرنے اور کریش ہونے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

رقم کی تقسیم پر اعتراض

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے کارکنوں کو ایک ایک ہزار روپے دینے پر ورکرز طیش میں آگئے، وزیر اعلیٰ مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو کارکنان نے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون کے سامنے کپڑے اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتار کرلیا گیا

عزت کا مطالبہ

کارکنوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں "کارکن کو عزت دو" کے نعرے لگائے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک میں گرفتار ہوئے، ایک ایک ہزار روپے کیلئے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلمی C75x نے دل جیت لیے

ریجنل صدر کا بیان

جیو نیوز کے مطابق ریجنل صدر پی ٹی آئی ارباب محمد عاصم کا کہناتھا کہ گزشتہ روز کارکنوں کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کچھ ورکرز ناراض ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے سفاک قاتل کو 8 بار سزائے موت

نعرے اور حالات

انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھی ہے، کچھ ورکرز نعرے لگا رہے تھے، جب وزیراعلیٰ موجود تھے اس وقت کوئی نعرے نہیں لگے، ویڈیو میں اندھیرا ہے اور سی ایم اندھیرا چھانے سے پہلے چلے گئے تھے۔

ناراض کارکنوں کی صورت حال

ارباب عاصم کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے ورکرز کی آپس میں بات ہوئی ہو اور ناراض ہوئے ہوں، ہم نے ورکرز کو عزت دی اور ان کو چائے پلائی، سیاسی پارٹیوں میں ناراض ورکرز معمولی سی بات ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...